پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے پرسوں کھیلا جائے گا
تازہ ترین : 1
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے پرسوں کھیلا جائے گا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے پرسوں کھیلا جائے گا

ابوظہبی۔ 09 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9 نومبر۔2015ء) پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین چار ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ون ڈے (کل) بدھ کو شیخ زید سٹیڈیم، ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا۔ میچ مصنوعی روشنیوں میں کھیلا جائے گا اور پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے شروع ہوگا۔ قومی کرکٹ ٹیم اظہر علی کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ انگلینڈ کی کپتانی کے فرائض ایون مورگن انجام دیں گے۔

پاکستانی ٹیم اس سے قبل انگلینڈ کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 2-0 سے شکست دے چکی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے 13 نومبر کو شیخ زید سٹیڈیم، ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا۔ تیسرا ون ڈے 17 نومبر کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم جبکہ چوتھا اور آخری ون ڈے 20 نومبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 09/11/2015 - 12:38:06

اپنی رائے کا اظہار کریں