آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 13 نومبر سے شروع ہوگا

پیر 9 نومبر 2015 12:38

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 13 نومبر سے شروع ہوگا

پرتھ ۔ 09 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔9 نومبر۔2015ء) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا 13 سے 17 نومبر تک ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤنڈ، پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق کیوی ٹیم برینڈن میک کلم کی قیادت میں ان دنوں دورہ آسٹریلیا پر ٹیسٹ سیریز کھیلنے میں مشغول ہے۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کی ٹیم نے مہمان ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میں 208 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 13 سے 17 نومبر تک ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤنڈ، پرتھ میں کھیلا جائے گا۔آسٹریلوی ٹیم سٹیون سمتھ کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ نیوزی لینڈ کی کپتانی کے فرائض برینڈن میک کلم انجام دیں گے۔ دوسرا ٹیسٹ کھیلنے کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم ویسٹرن آسٹریلیا کے خلاف دو روزہ ٹور میچ کھیلے گی جبکہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ 27 سے یکم دسمبر تک ایڈیلیڈ، اوول میں کھیلا جائے گا۔