کرک‘ ضلع بھر میں میگاپراجیکٹ کیساتھ ساتھ دینی مدارس اور مساجد کی تعمیر وآبادکاری ..
تازہ ترین : 1

کرک‘ ضلع بھر میں میگاپراجیکٹ کیساتھ ساتھ دینی مدارس اور مساجد کی تعمیر وآبادکاری میری ترجیحات میں شامل ہیں‘ ڈیڈک چیئرمین گل صاحب خان

کرک۔09 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9 نومبر۔2015ء)چےئرمین ڈیڈک ایم پی اے گل صاحب خان نے ضلع بھر میں رجسٹرڈ مدارسوں کیلئے دو کروڑ روپے خصوصی پیکج کی منظور ی دیکر مولانا معاذ الحق کو نگران مقرر کر دیا ‘تبلیغی اجتماعی راوینڈ سے واپسی پر ”اے پی پی “کے ساتھ خصوصی گفتگو میں گل صاحب خان نے کہا کہ ضلع بھر میں اس سے پہلے دوسال میں دینی مدارسوں کے لئے چار کروڑ روپے خرچ کر چکا ہوں رواں سال دو کروڑ روپے مزید گیس رائلٹی سے منظور ی دینے کا اعلان کرتاہوں اس حوالے سے دینی رجسٹرڈ مدارسوں کے مہتمم صاحبان مدرسے جس تعمیری کام کی ضرورت ہوں درخواست جمعیت علماء اسلام (س) گروپ کے ضلعی جنرل سیکرٹری دینی مدارس کے ضلعی مہتمم اعلیٰ مولانا معاذ الحق کیساتھ جلد از جلد جمع کروائے‘انہوں نے کہا کہ ہر دینی رجسٹرڈ مدارس میں پانچ لاکھ روپے تک تعمیری کام کیلئے جاری کئے جائینگے ‘ ۔

وقت اشاعت : 09/11/2015 - 12:36:50

اپنی رائے کا اظہار کریں