سوات‘واٹرسپلائی اسکیم کے تحت تمام منصوبے دسمبر تک مکمل ہونے چاہیے‘ ڈیڈک چیئرمین فضل حکیم

پیر 9 نومبر 2015 12:36

سوات۔09 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔9 نومبر۔2015ء)مینگورہ شہر اور ملحقہ علاقہ جات میں واٹر سپلائی منصوبے مکمل کرنے کے حوالے سے ڈیڈک چیئر مین سوات کی زیر صدارت اہم اجلاس، تحصیل ناظم بابوزئی اکرام خان ، ٹی ایم او حیات شاہ انجینئر خورشید انور اور متعلقہ ٹھیکیداران کی اجلاس میں شرکت ، ڈیڈک چیئر مین فضل حکیم نے شگئی، اخون بابا ، ملوک آباد ، اکرم محلہ ،مکان باغ اور دیگر علاقوں کے تمام واٹر سپلائی اسکیم بروقت مکمل کرنے اور کوتاہی برتننے والوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کردی ،اجلاس میں ایم پی اے و ڈیڈ ک چیئر مین فضل حکیم خان نے پی ڈی ایم اے پارسا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوامی سہولیات کے لئے پانی کی فراہمی کے منصوبے مکمل کرلئے گئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے قومی خزانہ عوام کی امانت ہے جس کی پائی پائی عوام پر خرچ کرنے میں کسی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ واٹر سپلائی کے تمام منصوبے دسمبر تک مکمل ہونے چاہئیں۔