سوات‘ الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے متاثرین زلزلہ میں امداداشیاء کی تقسیم

پیر 9 نومبر 2015 12:34

سوات۔09 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔9 نومبر۔2015ء) سوات کے علاقے کوزہ بانڈئی میں الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے متاثرین زلزلہ میں امداداشیاء تقسیم کردی گئیں،جماعت اسلامی کے رہنما رشید احمد سواتی اور دیگر رہنماؤں نے زلزلے سے متاثرہ افراد میں اشیائے خوردونوش تقسیم کی گئیں ، اس موقع پر متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنما رشید احمد سواتی نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن اور جماعت اسلامی ہر وقت میں عوام کے دکھ درد میں برابر کے شریک رہی ہیں اور زلزلہ سے متاثرین کا ہر ممکن حد تک تعاون جاری رکھا جائے گا ۔