قصور میں ڈکیتی وچوری کی وارداتیں، شہری موٹرسائیکلوں‘کاراور نقدی سے محروم

پیر 9 نومبر 2015 12:34

قصور۔9 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔9 نومبر۔2015ء)قصور وگردونواح میں ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں ڈاکوؤں نے شہریوں کوموٹرسائیکلیں‘کاراورلاکھوں روپے کے مال سے محروم کردیا۔تفصیلات کے مطابق گلبرگ کالونی قصور سے نامعلوم چور شمشیرحیدرکی سوزوکی کلٹس کارچوری کرکے لے گئے ۔

(جاری ہے)

دوسری واردات میں چھانگا مانگاکے علاقہ منڈیکی کے قریب ڈاکو رانا اشتیاق احمد‘اصغرعلی سے دوموٹرسائیکلیں ‘ تین موبائل فون اور چھبیس ہزار روپے کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔

لاہورروڈبستی قادرآباد کے قریب 6مسلح ڈاکوؤں نے پولٹری سپلائی ڈالہ سوارحاجی حبیب سے ایک لاکھ روپے نقدی اور موبائل فون لوٹنے کے بعد عاصم جنرل سٹور کے مالک محمدآصف سے دس ہزار اور منورحسین دکاندار سے بارہ ہزارکی رقم لوٹ لی۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔