قصور میں گیس ری فلنگ پر 13دکانداروں کے خلاف مقدمہ درج
تازہ ترین : 1

قصور میں گیس ری فلنگ پر 13دکانداروں کے خلاف مقدمہ درج

قصور۔9 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9 نومبر۔2015ء)ایل پی جی گیس ری فلنگ کرنے پر چونیاں کے 13دکانداروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ محمدمدثر‘ محمد ادریس‘ طاہرمحمود‘عمران اصغر‘ علی حسن‘ سجاد‘ محمدعثمان‘ قربان‘ عبدالستار‘ عبدالجبار‘ چوہدری اصغرعلی‘ محمدشریف ‘شکیل احمد‘ حاجی اشتیاق احمد دکانداروں کیخلاف گیس ری فلنگ کے الزام میں عاشق خاں انفور سمنٹ انسپکٹر ٹی ایم اے کی تحریرپرتھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تمام دکانیں بھی سیل کردیں۔

وقت اشاعت : 09/11/2015 - 12:33:55

اپنی رائے کا اظہار کریں