ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں تیزی

پیر 9 نومبر 2015 12:32

ٹوکیو ۔09 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔9 نومبر۔2015ء) ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں پیر کو تیزی کا رجحان رہا اور وقفہ تک کاروباری سرگرمیوں کے دوران حصص کی قیمتوں میں 2.14فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں اہم ترین نکی 225 انڈیکس 412.79 پوائنٹس کے اضافے سے 19678.39 پوائنٹس کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا جبکہ ٹاپکس انڈیکس 1.95 فیصد یا 30.42 پوائنٹس کی بہتری سے 1594.01پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔