ترک ساحلی محافظوں نے یونان جانے کے خواہش مند 82 غیر ملکی تارکین وطن کو آخری لمحات ..
تازہ ترین : 1

ترک ساحلی محافظوں نے یونان جانے کے خواہش مند 82 غیر ملکی تارکین وطن کو آخری لمحات میں ڈوبنے سے بچا لیا

انقرہ۔09 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9 نومبر۔2015ء) ترک ساحلی محافظوں نے یونان کے جزیرے ”کوس “جانے کے خواہش مند 82 غیر ملکی تارکین وطن کو آخری لمحات میں ڈوبنے سے بچا لیا۔ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق ترکی کے ضلع مْولا کی تحصیل بودرم میں ساحلی سیکیورٹی ٹیموں نے یونان کے جزیرے ”کوس “جانے کے خواہش مند 82 غیر ملکی تارکین وطن کو آخری لمحات میں ڈوبنے سے بچا لیا۔

اطلاع کے مطابق افغان اور میانمر کے 27 باشندوں پر مشتمل تارکین وطن کو تین مختلف کشتیوں کے ساتھ وقفے وقفے سے کھلے سمندر میں جاتے دیکھنیکے بعد سیکیورٹی ٹیموں نے آپریشن کا آغاز کیا۔ یہ کشتیاں بودرم کے کھلے سمندر میں ایک مال بردار جہاز سے ٹکرا کر الٹنے والی تھیں کہ سیکیورٹی ٹیموں نے فوری کارروائیکرتے ہوئے انہیں بچا لیا۔سیکیورٹی فورسزکے مطابق غیر ملکی تارکین وطن کو آقیار لار جینڈر میری تھانے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 09/11/2015 - 12:32:50

اپنی رائے کا اظہار کریں