امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نیو یارک میں احتجاجی مظاہرہ

پیر 9 نومبر 2015 12:31

نیویارک ۔09 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔9 نومبر۔2015ء) امریکی شہر نیو یارک میں لو گوں کی بڑی تعداد نے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے مہاجرین سے متعلق نسل پرستی پر مبنی رویے کی وجہ سے ان کے خلاف احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر مظاہرین نے ہاتھوں میں پوسٹر اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نعرے لکھے تھے۔ ایک ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں بطور مہمان متوقع شرکت پر متحرک ہونے والے مظاہرین نے شہر میں ٹرمپ ٹاور سے ٹیلی ویژن چینل کی عمارت تک مارچ کی۔مظاہرین نے پروگرام کے پروڈیوسر کو بھی ٹرمپ کے نقطہ نظر کو جائز ثابت کرنے کا قصور وار ٹھہرایا۔

متعلقہ عنوان :