لبنان نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں 3 افراد کوحراست میں لے لیا

پیر 9 نومبر 2015 12:31

بیروت۔ 09نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔9 نومبر۔2015ء)لبنان نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں 3 افراد کوحراست میں لے لیا ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق حراست میں لیے گئے ان میں سے2 لبنانی جب کہ ایک شامی شہری ہے۔

(جاری ہے)

لبنانی سیکیورٹی سروس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حراست میں لیے گیے افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہے تاہم ان افراد کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ۔ان افراد پر یہ الزام بھی ہے کہ انہوں نے بیروت کی ایک انتہائی حساس شاہرہ کی فلم بنائی۔