کینگرو اوپنر ڈیوڈ وارنر لیجنڈری بلے باز رکی پونٹنگ اور سنیل گواسکر کی صف میں شامل ہوگئے

پیر 9 نومبر 2015 12:31

کینگرو اوپنر ڈیوڈ وارنر لیجنڈری بلے باز رکی پونٹنگ اور سنیل گواسکر ..

برسبین (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار9نومبر۔2015ء ) آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچری سکور کیں ۔ وارنر تیسری بار ایک ٹیسٹ میں دو سنچریز بنانے والے دنیا کے تیسرے بیٹسمین بن گئے ہیں ۔ برسبین میں نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے پہلی اننگ میں 163 اور دوسری میں 116 رنز سکور کئے ۔

(جاری ہے)

ڈیوڈ وارنر گذشتہ سال جنوبی افریقا کے مقابل کیپ ٹاون میں 135 اور 145 اور بھارت کیخلاف ایڈیلیڈ میں 145 اور 102 رنز بنا چکے ہیں ۔ اس طرح آسٹریلوی اوپنر ایک ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں تین مرتبہ سنچریز سکور کرنے والے دنیا کے تیسرے بیٹسمین بن گئے ہیں ۔ وارنر سے قبل سابق بھارتی بیٹسمین سنیل گوا سکر اور آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ تین تین مرتبہ ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریز کا کارنامہ انجام دے چکے ہیں ۔ ڈیوڈ وارنر نے صرف 20 ماہ کے دوران تین بار یہ کارنامہ انجام دیا ہے ۔ ٹیسٹ کرکٹ کی 140 سالہ تاریخ میں 66 بیٹسمین 80 بار دونوں اننگز میں سنچریز بناچکے ہیں ۔ 10 بیٹسمینوں نے یہ کارنامہ 2 ، 2 مرتبہ انجام دیا ہے ۔