یورپی اور افریقی ممالک کا سربراہی اجلاس کل منگل کو شروع ہوگا

پیر 9 نومبر 2015 12:30

ولیٹا۔ 09نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔9 نومبر۔2015ء) یورپی اور افریقی ممالک کا سربراہی اجلاس( آج )منگل کو شروع ہوگا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق اس سربراہی اجلاس میں یورپی ممالک اربوں یورو امداد کے بدلے افریقی ممالک سے مہاجرین کے بہاوٴ میں کمی کے لیے تعاون طلب کریں گے۔

(جاری ہے)

ترکی میں شامی مہاجرین کے بحران کے باعث دباوٴ میں کمی کے لیے یورپی رہنماوٴں کی کوشش ہے کہ وہ اس بحران کے منبع دیگر ممالک اور خطوں پر بھی دباوٴ ڈالیں۔واضح رہے کہ اس دو روزہ اجلاس میں یورپی یونین افریقی ممالک سے معاشی وجوہات پر ہجرت کرنے والے والے افراد کی واپسی کا مطالبہ کرے گی۔