مصر سے 11ہزار روسی سیاح وطن واپس پہنچ گئے،روسی حکومت

پیر 9 نومبر 2015 12:30

ماسکو۔ 09نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔9 نومبر۔2015ء)روس نے کہا ہے کہ مصر سے 11ہزار روسی سیاح وطن واپس پہنچ گئے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گزشتہ 254 گھنٹوں کے دوران مصر میں پھنسے ہوئے قریب 80 ہزار روسی سیاحوں میں سے 11 ہزار وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

روسی نائب وزیراعظم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مصر سے روسی باشندوں کے انخلاء کا عمل جاری رہے گا۔

انہوں نے کہاکہ متعدد روسی ماہرین بھی مصر پہنچ چکے ہیں تاکہ وہاں ہوائی اڈوں کی سکیورٹی کو مضبوط بنانے میں مصری حکومت کی مدد کی جا سکے۔واضح رہے کہ 30 اکتوبر کو مصری سیاحتی شہر شرم الشیخ سے روسی شہر سینٹ پیٹرزبرگ جانے والا مسافر طیارہ سینائی کے علاقے میں تباہ ہونے سے 224 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔