پاکستان پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کا متفقہ طور پر سپیکر کے عہدے کیلئے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار ایاز صادق کو ووٹ دینے کا فیصلہ

پیر 9 نومبر 2015 12:29

اسلام آباد ۔ 09نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔9 نومبر۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی نے متفقہ طور پر سپیکر کے عہدے کیلئے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار ایاز صادق کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کی زیر صدارت ہوا ۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے ارکان کے علاوہ عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حاجی غلام احمد بلور نے بھی شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں اتفاق رائے سے طے پایا کہ سابق سپیکر سردار ایاز صادق کی اڑھائی سالہ کارکردگی انتہائی شاندار رہی ہے ہم کسی جماعت کو نہیں کارکردگی کی بنا پر سابق سپیکر سردار ایاز صادق کو ہی ووٹ دینگے۔