(ن)لیگ سکاٹ لینڈ کے صدر امین مرزا کے گھر اور شو رومز پر چھاپے ،9لاکھ پاؤنڈ برآمد ..
تازہ ترین : 1
(ن)لیگ سکاٹ لینڈ کے صدر امین مرزا کے گھر اور شو رومز پر چھاپے ،9لاکھ پاؤنڈ ..

(ن)لیگ سکاٹ لینڈ کے صدر امین مرزا کے گھر اور شو رومز پر چھاپے ،9لاکھ پاؤنڈ برآمد

برطانیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9 نومبر۔2015ء) مسلم لیگ (ن) سکاٹ لینڈ کے صدر امین مرزا کے گھر اور شو رومز پر چھاپے کے دوران 9لاکھ پاؤنڈ برآمد کرلیے گئے ، امین مرزا پر آمدنی خفیہ رکھنے اور ٹیکس چوری کے الزامات ہیں۔برطانوی اخبار کے مطابق سکاٹ لینڈ پولیس اور کسٹمز حکام نے ٹیکس چوری کے الزام میں امین مرزا کے گھر اور تین سٹورز پر چھاپے مارے۔

پولیس کے مطابق اسکے گھر سے چار لاکھ پاؤنڈ اور ایک سٹور کے سیف سے پانچ لاکھ پونڈ ملے۔ سکاٹ لینڈ پولیس کا کہنا ہے ٹیکس چوری کا معاملہ بڑا پیچیدہ ہے اس لیے تفتیش میں طویل عرصہ لگ سکتا ہے۔ مرزا مسلم لیگ نون کے سکاٹ لینڈ کے صدر ہیں۔ اخبار نے امین مرزا کی سابق برطانوی وزیراعظم گورڈن براوٴن کے ساتھ ایک تقریب میں اتاری گئی تصویر بھی شائع کی ہے۔

امین مرزا کے اسٹور ایچ ایم آر سی کے نام سے رجسٹرڈ ہیں۔ کمپنی ترجمان نے کسی نوعیت کی تحقیقات کئے جانے کی تردید کی ہے۔ اخبار کے مطابق مرزا امین سے رابطہ کیا مگر کوئی ردعمل سامنے نہ آیا۔ کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ انہیں گھر سے 4 لاکھ اور شورروم سے 5 لاکھ پاؤنڈ ملے ہیں۔برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی تاجر امین مرزا کے خلاف 40لاکھ پاونڈز مالیت کے ٹیکس فراڈ کے الزام کی تحقیقات جاری ہیں۔ اس دوران اسکاٹ لینڈ کے کسٹمز حکام نے ان کے گھر اور شو روم پر چھاپے مارے۔

وقت اشاعت : 09/11/2015 - 12:23:37

اپنی رائے کا اظہار کریں