کراچی ،یاسین آباد میں فائرنگ سے ایک جاں بحق ، اتحاد ٹاؤن سے گینگ وار کے دو ملزمان ..
تازہ ترین : 1

کراچی ،یاسین آباد میں فائرنگ سے ایک جاں بحق ، اتحاد ٹاؤن سے گینگ وار کے دو ملزمان گرفتار

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9 نومبر۔2015ء)کراچی کے علاقے یاسین آباد میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، اتحاد ٹاؤن سے گینگ وار کے 2 ملزمان پکڑے گئے جبکہ ائیرپورٹ پر کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے سینکڑوں موبائل فون برآمد کرلئے۔ یاسین آباد گلشن شمیم میں مسلح افراد کی فائرنگ سے حیدر نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔ جائے وقوعہ پر بھگدڑ مچنے سے 2 افراد زخمی ہوئے۔

مسکن چورنگی کے قریب پولیس موبائل پر فائرنگ کی گئی۔ واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دوسری جانب بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کرکے لیاری گینگ وار کے دو کارندے گرفتار کرلئے۔ ایس پی بلدیہ کے مطابق گرفتار ملزم سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ادھر کسٹم حکام نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرکے دبئی سے پاکستان آنے والے مسافر کو گرفتار کرلیا۔ ملزم عظیم کے قبضے سے 385 موبائل فونز برآمد ہوئے جنکی مالیت لاکھوں روپے ہے۔

وقت اشاعت : 09/11/2015 - 12:18:02

اپنی رائے کا اظہار کریں