نیشنل آئس ہاکی لیگ ، نیو جرسی ڈیولز نے کینکس کو شکست دے دی

پیر 9 نومبر 2015 12:12

نیشنل آئس ہاکی لیگ ، نیو جرسی ڈیولز نے کینکس کو شکست دے دی

نیو یارک (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار9نومبر۔2015ء ) امریکا میں ہونے والے نیشنل آئس ہاکی لیگ کے میچ میں نیو جرسی ڈیولز نے مہمان ٹیم کینکس کوسنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 کے مقابلے میں 4 گولز سے ہرا دیا ۔

(جاری ہے)

نیشنل ہاکی لیگ کے دلچسپ میچ میں میزبان نیو جرسی ڈیولز اور کینکس کی ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز کھیل دیکھنے کو ملا، دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ میچ کے مقررہ وقت تک 3-3 گولز سے برابر رہا ، ایکسٹرا ٹائم کے آخری لمحات میں میزبان ٹیم نے زبردست گول سکور کے میچ میں 3-4 سے کامیابی حاصل کر لی ، اس جیت کے بعد فاتح ٹیم کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہو گئی ہے ۔