وفاقی حکومت نے دبئی کے حکمران کو نایاب بازوں کی برآمد کی اجازت دیدی
پیر 9 نومبر 2015 12:11
اسلا م آ با د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔9 نومبر۔2015ء) وفاقی حکومت نے متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے لیے پاکستان سے 25 قیمتی اور نایاب بازوں کی برآمد کا خصوصی اجازت نامہ جاری کردیا۔حکومت کا یہ اقدام جنگلی حیات کے تحفظ کے ملکی قوانین کے ساتھ ساتھ متعدد بین الاقوامی معاہدوں کی بھی خلاف ورزی ہے، جبکہ باز کی ان اقسام کو عالمی سطح پر تحفظ بھی حاصل ہے۔
باوثوق ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ نے دبئی کے حکمران کو یہ خصوصی اجازت نامہ جاری کرکے جی ایس پی پلس کی سہولت کو بھی داوٴ پر لگا دیا ہے، جبکہ حکومت کے اس اقدام سے جنگلی حیات کی غیر قانونی تجارت اور اسمگلنگ کو بھی فروغ ملے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عرب ممالک سے تعلق رکھنے والے شکاری ہجرت کرکے آنے والے ’ساکر اور پریگرن‘ اقسام کے بازوں کو عالمی سطح پر تحفظ شدہ ’تلور‘ کے شکار کے لیے استعمال کرتے ہیں۔(جاری ہے)
اس سے قبل سعودی شہزادہ اور تبوک کے گورنر فہد بن سلطان بن عبدالعزیز کو بھی قیمتی اور نایاب اقسام کے 10 باز برآمد کے لیے اجازت نامہ جاری کیا گیا تھا۔شہزادہ فہد گزشتہ سال بھی اْس وقت عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے تھے، جب یہ رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ انہوں نے بلوچستان کے ضلع چاغی سے 2 ہزار ایک سو عالمی تحفظ شدہ ’تلور‘ پرندوں کا شکار کیا۔
دبئی کے حکمران کی جانب سے یو اے ای کے سفارتخانے کے ذریعے رواں سال ستمبر میں باز کے برآمد کی درخواست کی گئی تھی، جس کے بعد انہیں یہ خصوصی اجازت نامہ اکتوبر کے وسط میں جاری کیا گیا۔اجازت نامے کی کاپی موسمیاتی تبدیلی ڈویڑن کے وائلڈ لائف کنزرویٹر امید خالد، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین اور وزارت خارجہ کے کراچی اور اسلام آباد میں پروٹوکول ڈپٹی چیفس کو بھی بھجوادی گئی ہے۔دوسری جانب پاکستان میں نایاب پرندوں کی اقسام کو محفوظ کرنے والے اداروں نے حکومت سے اس اجازت نامے کی منسوخی کا مطالبہ کیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.