قومی اسمبلی کے 20 ویں سپیکر کے امیدواروں ایاز صادق اور شفقت محمود کی ایوان میں خوش گپیاں

پیر 9 نومبر 2015 11:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 نومبر۔2015ء) قومی اسمبلی میں 20ویں سپیکر کے انتخاب کے دوران سپیکر کے عہدے کے لئے نامزد دونوں امیدوار انتہائی خوشگوار موڈ میں ایک دوسرے سے ملے اور اکٹھے چہل قدمی بھی کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو قائمقام سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کی سربراہی میں قومی اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر کے انتخاب کے لئے پولنگ ہوئی اس دوران جب مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ایاز صادق کو ووٹ ڈالنے کے لئے پکارا گیا تو ان کے ہمراہ پی ٹی آئی کی طرف سے سپیکر کے لئے نامزد امیدوار شفقت محمود بھی سپیکر ڈائس تک آئے اور اس دوران انتہائی خوشگوار موڈ میں دونوں امیدوار ایک دوسرے سے گفتگو بھی کرتے رہے۔