آسٹریلیا نے برسبین ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کو 208 رنز سے شکست دے دی
پیر 9 نومبر 2015 11:32
برسبین (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار9نومبر۔2015ء ) برسبین میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 208 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے ۔ نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 504 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 295 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے برینڈن میکلم اور راس ٹیلر نے پانچویں دن کا آغاز کیا ۔
میچ کے آخری دن نیوزی لینڈ کی چوتھی وکٹ اس وقت گری جب ٹیلر 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ 205 رنز کے مجموعی سکور پر نیوزی لینڈ کی پانچویں وکٹ اس وقت گری جب نیشم صرف تین رنز پر پویلین لوٹ گئے ۔ آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں نیتھن لیون نے تین، جبکہ مچل سٹارک، ہیزل وڈ اور مچل مارش نے دو، دو جبکہ مچل جانسن نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔(جاری ہے)
اس سے قبل آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز 264 رنز چار کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کر دی تھی اور یوں اسے نیوزی لینڈ کے خلاف مجموعی طور پر 503 رنز کی برتری حاصل ہو گئی تھی ۔
آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں جو برنز نے 13 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 129 جبکہ ڈیوڈ وارنز نے آٹھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 116 رنز بنائے تھے ۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں مارک گریگ نے تین ٹرینٹ بولٹ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔ جمعرات کو شروع ہونے والے اس ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.