ناگا چیتنی کا گوتھم مینن کی ایک اور فلم میں کام کرنے کا فیصلہ

پیر 9 نومبر 2015 11:31

ناگا چیتنی کا گوتھم مینن کی ایک اور فلم میں کام کرنے کا فیصلہ

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 نومبر۔2015ء) بالی ووڈ فلم ساہ سیم سواساگا سیگی پو کے اختتامی مراحل میں ہونے کے باعث ناگا چیتنی نے گوتھم مینن کی ایک اور فلم میں کام کرنے کا فیصلہ کرلیا۔گوتھم مینن کی ہدایتکاری میں بنے والے ایکشن اور رومینس سے بھرپور بالی ووڈ فلم’ساہ سیم سواساگا سیگی پو‘اپنے اختتامی مراحل میں ہے۔

(جاری ہے)

اس فلم میں من جی ما موہن نے ہیروئین کا کردار ادا کیا ہے، جبکہ آسکر ایوڈ یافتہ موسقار اے آر رحمان نے فلم کے گانوں کی موسیقی مرتب کی۔

ناگا چیتنی کا کہنا ہے گوتھم مینن کے ساتھ کام کرنے میں مزہ آیا، اس لئے میں نے انکے ساتھ ایک اور فلم میں کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب گوتھم مینن کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی نئی فلم کے لئے چائی سیمبو اور پینت راج کمار کو کاسٹ کرلیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انکی نئی فلم کی تیاری ابتدائی مراحل میں ہے اور وہ چند ہفتوں میں اس کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

متعلقہ عنوان :