سندھ ہی نہیں پورا پاکستان پیپلزپارٹی کا قلعہ ہے ، پیپلزپارٹی کو مزید مضبوط کریں گے ، غیر جمہوری قوتیں سیاسی ٹکراؤ کی صورتحال سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں ، سیاسی جماعتوں کو انہیں ایسا موقع نہیں دینا چاہیے، غریبوں مزدوروں اور کسانوں کو حقوق دلائیں گے،پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا بیان

اتوار 8 نومبر 2015 23:46

سندھ ہی نہیں پورا پاکستان پیپلزپارٹی کا قلعہ ہے ، پیپلزپارٹی کو مزید ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8نومبر۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ ہی نہیں پورا پاکستان پیپلزپارٹی کا قلعہ ہے ، پورے پاکستان میں پیپلزپارٹی کو مضبوط کریں گے ۔ اتوار کو اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ پورے پاکستان میں پیپلزپارٹی کو مضبوط کریں گے ۔ غریبوں ، مزدوروں اور کسانوں کو حقوق واپس دلائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ ہی نہیں پورا پاکستان پیپلزپارٹی کا قلعہ ہے ۔ سندھ میں سب کیلئے میدان کھلا ہے ، کوئی اپنی قسمت آزما سکتا ہے ۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ غیر جمہوری قوتیں سیاسی ٹکراؤ کی صورتحال سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں ، اس لئے سیاسی جماعتوں کو انہیں ایسا موقع نہیں دینا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ سیکیورٹی ادارے ایسی کوششوں کو ناکام بنا دیں گے ۔