شعیب اختر نے میتھیو ہائیڈن کو دیا گیا چیلنج جیت لیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 8 نومبر 2015 23:23

شعیب اختر نے میتھیو ہائیڈن کو دیا گیا چیلنج جیت لیا

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8نومبر۔2015ء) امریکہ میں جاری آل سٹار کرکٹ سیریز کے پہلے میچ سے قبل سچن ٹنڈولکر کی ٹیم کے پاکستانی کھلاڑی شعیب اختر شین وارن کی ٹیم کے اوپنر میتھیو ہائیڈن کو چیلنج کیا تھا کہ وہ اگر مڈآن یا مڈ آف پر چھکا لگانے میں کامیاب ہو گئے تو پاکستان میں وہ جو چاہیں گے انہیں ملے گا اور اگر وہ چیلنج پورا نہ کر سکے تو دوبارہ سے شعیب اختر کی صلاحیتوں کے معترف ہو جائیں گے ۔

(جاری ہے)

اس چیلنج کی ویڈیو آسٹریلوی کھلاڑی میتھیو ہائیڈن نے فیس بک پر بھی جاری کی۔ لیکن پہلے میچ میں میتھیو ہائیڈن شعیب اختر کے سامنے بالکل کھل کر نہ کھیل سکے بلکہ چند گیندوں کے بعد ہی آوٴٹ ہو گئے۔ چیلنج کے بعد فی الحال شعیب اختر یا متھیو ہائیڈن کا کوئی موٴقف سامنے نہیں آیا۔