بہار کے انتخابات میں لالو پرساد اور نتیش اتحاد کی فتح مسلمانوں کیلئے بھی خوشی کی خبربن کر آئی،ریاستی اسمبلی کی 10فیصد نشستیں مسلمانوں نے جیت لیں،243 سیٹوں میں سے 24 پر مسلمان کامیاب
اتوار 8 نومبر 2015 22:44
نئی دہلی /پٹنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8نومبر۔2015ء) بھارتی مشرقی ریاست بہار کے انتخابات میں لالو پرساد اور نتیش اتحاد کی فتح مسلمانوں کیلئے بھی خوشی کی خبربن کر آئی ،ریاستی اسمبلی کی 10فیصد نشستیں مسلمانوں نے جیت لیں،243 میں 24 نشستیں مسلمانوں نے حاصل کیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق مشرقی ریاست بہار کے انتخابات میں لالو پرساد اور نتیش اتحاد کی فتح مسلمانوں کیلئے بھی ایک اچھی اور خوشی کی خبربنکر سامنے آئی ۔
10فیصد نشستیں مسلمانوں نے جیت لیں۔ریاستی انتخابات کے سرکاری نتائج کے مطابق 243 نشستوں میں سے 24 مسلمانوں نے حاصل کیں۔مسلمانوں نے 13 نشستیں لالو پرشاد کی پارٹی راشٹریا جنتا دل کے ٹکٹ پر جیتیں ،کانگریس کے ٹکٹ پر 6 اور نتیش کمار کے ٹکٹ پر 4 مسلمان کامیاب ہوئے ۔(جاری ہے)
دوسری جانب جنتا دل اتحاد کے رہنما لالو پرساد یادیو کا کہنا ہے کہ مودی کو بھارت میں رکھنا ملک کو ٹکرے ٹکڑے کرنے کے مترادف ہے۔
بہار کے ریاستی انتخابات میں بی جے پی اتحاد کو شرمناک شکست سے دوچار کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے لالو پرساد یادیو کا کہنا تھا کہ انتخابات سے ثابت ہو گیا کہ عوام منفی سیاست نہیں بلکہ پیار محبت کی سیاست چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کو حکومت میں رکھنا ملک کو ٹکرے کرنے کے مترادف ہے، مودی کو بہار میں شکست دینے کے بعد اب نئی دلی کی جانب چڑھائی کریں گے۔لالو پرساد کا کہنا تھا کہ نریندر مودی نے گجرات کو بھی ہریانہ سجھ لیا تھا، بہار میں شکست کے مودی کو استعفیٰ دے کر گجرات چلے جانا چاہیئے۔ ہماری سرکار سب کے لئے ہے، اب منفی سیاست نہیں چلے گی، بہار میں مودی کا گائے کارڈ فیل ہو گیا۔واضح ر ہے کہ بہار کے ریاستی انتخابات میں لالو پرساد یادو اور نتیش کمار کے سیاسی اتحاد نے بی جے پی کی سربراہی میں سیاسی اتحاد این ڈی اے کو بدترین شکست سے دوچار کیا ہے، ریاست کی 243 نشستوں میں سے 157 پر جنتا دل اتحاد نے جب کہ بی جے پی اور اس کے اتحادیوں کو 75 نشستیں ملیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
-
ارجنٹائن کا انٹرپول سے ایرانی وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
-
اطالوی شہر وینس کا سیاحت کے حوالے سے اہم فیصلہ
-
اسرائیل نے رفاح پرزمینی حملے کی تیاری کرلی
-
بنگلہ دیش کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 42ڈگری سے متجاویز
-
امریکی جامعات میں جو ہورہا ہے وہ خوفناک ہے، نیتن یاہو
-
یہودیوں کا مذہبی تہوار، سیکڑوں یہودیوں کامسجد اقصی پر دھاوا، فلسطینیوں کو نکال دیا
-
شاہ سلمان بن عبدالعزیزطبی معائنے کیلئے اسپتال میں داخل
-
یونانی شاہی جوڑے کا شادی کے 14سال بعد علیحدگی کا اعلان
-
روس نے خلا میں ہتھیار رکھنے سے متعلق قرارداد ویٹو کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.