شہبازشریف کی سربراہی میں مسلم لیگ(ن) کا لوکل باڈیز بورڈ تشکیل، لارڈ میئر،ڈپٹی لارڈ میئر،ڈپٹی میئرز،چےیرمین ووائس چیئرمین ضلع کونسل، چیئرمین و وائس چیئرمین میونسپل کارپوریشن اور مخصوص نشستوں کیلئے موزوں امیدواروں کا فیصلہ کرے گا،پارٹی کی طرف سے جاری کردہ فارم کل سے پارٹی ویب سائٹ پر دستیاب ہو گا،ڈاؤن لوڈ کردہ فارم مکمل کوائف کے ساتھ مرکزی دفتر 180ایچ ماڈل ٹاؤن میں جمع کروایا جا سکے گا

اتوار 8 نومبر 2015 22:27

شہبازشریف کی سربراہی میں مسلم لیگ(ن) کا لوکل باڈیز بورڈ تشکیل، لارڈ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8نومبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدرو وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی سربراہی میں مسلم لیگ(ن) کا لوکل باڈیز بورڈ تشکیل دے دیا گیا ۔جوپنجاب کے پہلے مرحلے میں12اضلاع میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کے آئندہ مرحلہ برائے انتخاب لارڈ مےئر،ڈپٹی لارڈ مےئر،ڈپٹی مےئرز،چےئرمین ووائس چےئرمین ضلع کونسل، چےئرمین و وائس چےئرمین میونسپل کارپوریشن اور مخصوص نشستوں کیلئے موزوں امیدواروں کا فیصلہ کرے گا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف اورپاکستان مسلم لیگ(ن)پنجاب کے صدر کی سربراہی میں تشکیل دیا جانے والا لوکل باڈیز بورڈ امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کرے گا۔پارٹی کی طرف سے جاری کردہ فارم آج سے ویب سائٹ پر دستیاب ہو گا جسے ڈاؤن لوڈ کر کے استعمال کیا جا سکے گا۔پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ترجمان نے کہا ہے کہ تمام اہل امیدواراپنے کوائف کے ساتھ پارٹی کی طرف سے جاری کردہ فارم پر مسلم لیگ(ن) کے مرکزی دفتر 180ایچ ماڈل ٹاوٴن لاہور میں درخواستیں جمع کرائیں گے۔