مصباح الحق نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے معاہدہ کر لیا

اتوار 8 نومبر 2015 21:59

مصباح الحق نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے معاہدہ کر لیا

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار8نومبر۔2015ء )قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے معاہدہ کر لیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق مصباح الحق نے لیگ کے رنگ پور رائیڈرز سے معاہدہ کر لیاہے اور وہ22نومبر سے شروع ہونے والی لیگ میں ساتھی فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کے ہمراہ لیگ میں شرکت کریں گے ۔

(جاری ہے)

41سالہ مصباح الحق اب تک انڈین پریمیئر لیگ میں رائل چیلنجرز بنگلور او ر کیربیئن پریمیئر لیگ میں سینٹ لوشیا زوکس کی جانب سے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا چکے ہیں ، انہوں نے اب تک 124ٹونٹی ٹونٹی میچز میں 34.48کی اوسط سے 2793رنز سکو ر کر رکھے ہیں جس میں173چوکوں اور 116چھکوں کے ہمراہ 1سنچری اور 10نصف سنچریاں بھی شامل ہیں ۔