پاکستان انتہائی کم وسائل میں دہشت گردی کے ناسور سے نمٹ رہا ہے ، ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے،پاکستان دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں کے بعد رول ماڈل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، ائیر شو میں پاکستان کی نمائندگی پر فخر ہے،جے ایف 17تھنڈر میں اسلامی ممالک سمیت کئی ملکوں نے دلچسپی ظاہر کی ہے،پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان کا دبئی میں پاکستانی پویلین کے دورے پر خطاب

اتوار 8 نومبر 2015 21:59

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8نومبر۔2015ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ پاکستان انتہائی کم وسائل میں دہشت گردی کے ناسور سے نمٹ رہاہے جس کے باعث ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو دبئی میں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے پاکستان پویلین کا دورہ کیا۔پاکستان پویلین کے دورے پر اپنے خطاب میں سہیل امن نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں کے بعد رول ماڈل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ائیر شو میں پاکستان کی نمائندگی پر فخر ہے۔جے ایف 17تھنڈر میں اسلامی ممالک سمیت کئی ملکوں نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔