پاک بحریہ گوادر پورٹ کو ہر طرح کے خطرات سے تحفظ فراہم کرے گی، گوادرپاک چین اقتصادی راہداری کا محور اور بین الاقوامی منڈیوں سے ملانے والے بحری راستے پاک چین اقتصادی راہداری کی توسیع ہیں،پاک بحریہ اہم ترین بحری تجارتی راستوں کی حفاظت و دفاع کے لئے پوری طرح مستعد ہے،نیول چیف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ کا مکران کی ساحلی پٹی پر قائم نیول یونٹس کے دورے کے موقع پر خطاب

اتوار 8 نومبر 2015 21:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8نومبر۔2015ء) پاک بحریہ کی اہم جنگی مشقیں سی اسپارک 2015 جاری ہیں،نیول چیف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ گوادر پورٹ کو ہر طرح کے خطرات سے تحفظ فراہم کرے گی۔ گوادرپاک چین اقتصادی راہداری کا محور ہے اور بین الاقوامی منڈیوں سے ملانے والے بحری راستے پاک چین اقتصادی راہداری کی توسیع ہیں۔

اتوار کو چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے پاک بحریہ کی جاری جنگی مشق سی اسپارک 2015 میں مکران کی ساحلی پٹی پر قائم نیول یونٹس کا دورہ کیا۔انہوں نے اگلے مورچوں میں جاری آپریشنل سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ نیول چیف نے خطاب میں کہا کہ اورپاک بحریہ اہم ترین بحری تجارتی راستوں کی حفاظت و دفاع کے لئے پوری طرح مستعد ہے۔

(جاری ہے)

گوادر کو بین الاقوامی منڈیوں سے ملانے والے بحری راستے پاک چین اقتصادی راہداری کی توسیع ہیں۔

نیول چیف نے کہاکہ پاک بحریہ گوادر پورٹ کو ہر طرح کے خطرات سے تحفظ فراہم کرے گی۔پاک بحریہ کہ جنگی مشق سی اسپارک میں بحریہ، فضائیہ اور آرمی کے جوان بھی حصہ لے رہے ہیں۔حربی مظاہرے کے دوران زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل اور ریڈار سے کنٹرول کی جانے والی گنز سے اہداف کو نشانہ بنایا گیا اورپاک میرینز نے ایئر ڈیفنس ویپن سسٹمز کی لائیو فائرنگ کی۔پاکستان نیوی کی سب سے بڑی جنگی مشقیں سی ا سپارک 2015 بارہ نومبر تک جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :