Live Updates

خیبرپختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں پارٹی قواعد کی خلاف ورزی،تحریک انصاف نے ایم پی اے امجد آفریدی کو پارٹی سے فارغ کردیا ، امجد آفریدی کی وجہ سے کوہاٹ میں پی ٹی آئی امیدوار کو شکست کا سامنا کرنا پڑا،تحریک انصاف

اتوار 8 نومبر 2015 20:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8نومبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں پارٹی قواعد کی خلاف ورزی کرنے پر کوہاٹ سے منتخب ایم پی اے امجد آفریدی کو پارٹی سے فارغ کردیا ، ان پر الزام لگایا گیا کہ ان کی وجہ سے کوہاٹ میں پی ٹی آئی امیدوار کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ سینیٹر اعظم سواتی کو بھی تنبیہ کی گئی کہ وہ ضلع مانسہرہ کی پی ٹی آئی قیادت کے معاملات میں مداخلت نہ کریں ۔

رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی اور ایم پی اے ضیاء اللہ بنگش نے بھی پارٹی قواعد کی خلاف ورزی کی ۔ اتوار کو خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن انضباطی پر کمیٹی کا اجلاس شاہ محمود قریشی کی صدارت میں ہوا جس میں پارٹی کے سینئر عہدیداروں اور اراکین قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی و سینیٹرز کی جانب سے بلدیاتی الیکشن میں پارٹی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر غور و غوض کیا گیا ۔

(جاری ہے)

انضباطی کمیٹی نے پارٹی قواعد کی خلاف ورزی پر کوہاٹ سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی امجد آفریدی کو پارٹی سے فارغ کردیا جبکہ سینیٹر اعظم سواتی ، رکن قومی اسمبلی شہریار خان آفریدی ، رکن صوبائی اسمبلی ضیاء اللہ بنگش ، رکن صوبائی اسمبلی عارف یوسف اور رکن صوبائی اسمبلی یاسین خلیل کو یہ تنبیہ کی گئی کہ وہ دوبارہ اس قسم کی حرکت سے اجتناب کریں جس سے پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچتا ہے وگرنہ ان کے خلاف بھی انضباطی کارروائی کی جائے گی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات