Live Updates

سپیکر قومی اسمبلی کیلئے(کل ) ہونے والے انتخاب میں 11اراکین اسمبلی معطل ہونے کی وجہ ووٹنگ میں حصہ نہیں لے سکیں گے، معطل ارکان میں مسلم لیگ (ن)کے 5،جے یو آئی ، ایم کیو ایم کے 2،2 تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کا ایک رکن شامل

اتوار 8 نومبر 2015 20:42

سپیکر قومی اسمبلی کیلئے(کل ) ہونے والے انتخاب میں 11اراکین اسمبلی معطل ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8نومبر۔2015ء) سپیکر قومی اسمبلی کیلئے(کل )پیر کو ہونے والے انتخاب میں 11اراکین اسمبلی الیکشن کمیشن کی جانب سے معطل ہونے کی وجہ سے حق رائے دہی استعمال نہیں کر سکیں گے، معطل ارکان میں مسلم لیگ (ن)کے 5،جے یو آئی ، ایم کیو ایم کے 2،2 جبکہ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کا ایک رکن اسمبلی شامل ہے۔

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں (کل) ہونے والے سپیکر کے انتخاب میں رکنیت معطل ہونے کے باعث قومی اسمبلی کے 11 ارکان ووٹنگ میں حصہ نہیں لے سکیں گے ،معطل ارکان میں جمعیت علماء اسلام (ف)کے مولانا محمد خان شیرانی ،پیپلز پارٹی کے مخدوم امین فہیم ،ایم کیو ایم کے رشید گوڈیل اور کنور نوید شامل ہیں جبکہ تحریک انصاف کے ساجد نواز ، مسلم لیگ (ن)کے محسن شاہ نواز رانجھا اور سردار محمد شفقت حیات خان کی اسمبلی رکنیت بھی معطل ہے ۔

(جاری ہے)

فہرست کے مطابق مسلم لیگ (ن)سلمان حنیف ،محمد معین اور سلطان محمود کی اسمبلی رکنیت بھی معطل ہے ۔ ان ارکان نے تاحال اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں جس کی وجہ سے وہ اج ہونے والے الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گئے۔واضح رہے کے الیکشن کمیشن نے اپنے اثاثے جمع نہ کروانے والے اراکین قومی اسمبلی کی رکنیت معطل کر دیا تھا اور ان پر اثا ثے جمع نہ کروانے تک کسی قسم کی قانون سازی اوراسمبلی کا کارروائی میں حصے لینے پر پابندی عائد کر دی تھی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات