بی جے پی کو بہار میں عبرتناک شکست، بھارتی میڈیا بھی مودی کے خلاف ہوگیا ،بھارتی ..
تازہ ترین : 1

بی جے پی کو بہار میں عبرتناک شکست، بھارتی میڈیا بھی مودی کے خلاف ہوگیا ،بھارتی ٹی وی چینلزکی مودی کی انتہاپسند پالیسوں پر کڑی تنقید ،شکست کو بی جے پی کیلئے بڑا دھچکا قرار دیدیا

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8نومبر۔2015ء)بھارتی میڈیا نے مشرقی ریاست بہار میں حکمران جماعت بی جے پی کو عبرتناک شکست پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا،ٹی وی چینلزپر اینکرز نے وزیراعظم مودی کی انتہاپسند پالیسوں کوہار کی بڑی وجہ قرار دیا۔اتوار کو بھارت کی مشرقی ریاست بہار کے انتخابات کے سرکاری نتائج کے اعلان کے بعد بھارتی میڈیا نے بی جے پی کی شکست پر مودی کو دھو ڈالا اور انکی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

بھارتی ٹی وی چینلز نے ریاستی انتخابات کے نتائج کی بھرپور کوریج کی اور نتائج سے عوام کوہر لمحے آگاہ رکھا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی شکست مودی حکومت کیلئے بڑا دھچکا ہے ۔لالو پرساد اتحاد مستقبل میں مودی حکومت کیلئے مشکلات پیدا کرسکتا ہے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 08/11/2015 - 20:30:03

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں