تحر یک انصاف کا ایاز صادق کے حلقے کے نتائج کو کالعدم قر ادلوانے کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کر نے کا فیصلہ،منگل کو الیکشن کمیشن سے نادرا کے متعلق بقیہ ریکارڈ کے حصول کیلئے درخواست دی جائیگی‘وکلاء نے پٹیشن کی تیاری بھی شروع کر دی ہے ‘ذرائع تحر یک انصاف

اتوار 8 نومبر 2015 20:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8نومبر۔2015ء) تحر یک انصاف کا (ن) لیگ کے سپیکر شپ کیلئے نامزد رکن قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے حلقے کے نتائج کو کالعدم قر ادلوانے کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کر نے کا فیصلہ‘منگل کو الیکشن کمیشن سے نادرا کے متعلق بقیہ ریکارڈ کے حصول کیلئے درخواست دی جائیگی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ضمنی انتخابات میں ووٹر لسٹوں میں ہونیوالی بے ضابطگیوں کی تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور کی نگرانی میں انکوائری کر نیوالی تحر یک انصاف کی کمیٹی نے اپنی انکوائر ی مکمل کر لی ہے جسکے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ انتخابی نتائج کو کالعدم قرار دلوانے کیلئے الیکشن کمیشن میں پٹیشن دائر کی جائیگی جس کیلئے وکلاء نے پٹیشن کی تیاری بھی شروع کر دی گئی ۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن میں دائر پٹیشن کے ساتھ لوگوں کی مر ضی کے بغیر ووٹوں کی منتقلی کا شکار ہونیوالے2ہزار افراد کے بیان حلفی بھی لف کیے جائیں گے 2013کے عام انتخابات کے بعد18سال کی عمر کے7800نئے ووٹ این اے122میں درج ہوئے ہیں اور مجموعی طور پر این اے122میں 2013کے بعد 26ہزار نئے ووٹ ووٹرز لسٹوں میں شامل ہوئے ہیں اور الیکشن کمیشن سے بقیہ ریکارڈ ملنے کے بعد آئندہ ہفتے باضابطہ الیکشن کمیشن پٹیشن دائر کی جائیگی ۔