اسلام آبادکے بلدیاتی الیکشن میں حلقہ این اے 49میں ٹکٹوں کی غلط تقسیم پر(ن) لیگ کے دیرینہ کارکنوں کااحتجاج ،مقامی ایم این اے نے اسلام آبادکے مشہورومعروف قبضہ مافیاکے کارندوں کو ٹکٹ جاری کرنے کی حامی بھری ہے، مرکزی قیادت اس کانوٹس لے اور دیرینہ کارکنوں کوٹکٹ جاری کرے ورنہ کارکن شیرکوووٹ دینے کی بجائے شیرکے خلاف ووٹ دیں گے

اتوار 8 نومبر 2015 19:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8نومبر۔2015ء) اسلام آبادکے بلدیاتی الیکشن میں حلقہ این اے 49میں ٹکٹوں کی غلط تقسیم پرن لیگ کے دیرینہ کارکنوں کااحتجاج ، نے مرکزی قیادت کوآگاہ کردیاہے اورکہاہے کہ مقامی ایم این اے نے اسلام آبادکے مشہورومعروف قبضہ مافیاکے کارندوں کون لیگ کے ٹکٹ جاری کردیئے یاحامی بھری ہے جس سے حقیقی کارکنوں کی حق تلفی ہوئی ہے مرکزی قیادت اس کانوٹس لے دیرینہ کارکنوں کوٹکٹ جاری کرے ورنہ ہم نہ صرف احتجاج پرمجبورہوں گے بلکہ قبضہ مافیاکے خلاف الیکشن میں حصہ لیں گے تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹریٹ میں اسلام آبادبلدیاتی الیکشن کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں حلقہ این اے 49کی متعددیونین کونسلوں کے امیدواروں نے شکایات کے انبارلگادیئے یونین کونسل کھنہ ،یونین کونسل کورال ،علی پور،کرپا ،ترلائی ودیگریونین کونسل کے امیدواروں نے مسلم لیگ ن اسلام آبادکے سیکرٹری جنرل ملک شجاع سے ملاقات کی اورکہاکہ مقامی ایم این اے نے ان یونین کونسلوں میں قبضہ مافیاکے کارندو ں کوٹکٹ جاری کرنے کاعندیہ دیاہے اس موقع پرچوہدری رفعت بھی موجود تھے یونین کونسل 17/18/19/20/21 کے امیدواروں محمدمشتاق ،ملک فخر،عبدالمجید،صفدرکھوکھر،ظاہراللہ بنگش ،ماسٹرقدوس ودیگرنے کہاکہ حلقہ این اے 49میں ن لیگ کے دیرینہ کارکنوں کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے اورجرائم پیشہ عناصرکوٹکٹ دینے کی ملی بھگت ہورہی ہے اس حوالے سے ہم نے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی ،ظفراقبال جھگڑا سمیت دیگرقائدین کو خطوط بھی تحریرکردیئے ہیں اورانہیں بتایاہے کہ اس ساری صورتحال پرتوجہ دیں ملک شجا ع نے انہیں یقین دہانی کروائی کہ آپ کی شکایت مرکزی قائدین تک پہنچائی جائیں گی اورانہیں آگاہ کیاجائے رہنماؤں نے اس موقع پرسیکرٹریٹ کے باہرمختصروقت کے لیے احتجاج بھی کیا بلدیاتی امیدواروں نے کہاکہ اسلام آبادمیں ہم کسی قبضہ مافیاکومسلط نہیں ہونے دیں گے ایک سازش کے تحت کارکنوں کوکھڈے لائن لگایاجارہاہے انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے ہم نے اپنی قیادت کو موبائل ایس ایم ایس کے ذریعے بھی آگاہ کیاہے اوربتایاہے کہ اسلام آبادمیں انصاف کاقتل کیاجارہاہے ۔