2013ء سے 30 جون 2015ء تک ملک بھر سے اکیڈمی آف ایجوکیشنل پلاننگ اینڈ مینجمنٹ کی جانب سے تربیت یافتہ ایجوکیشن منیجر کی تعداد 1064 ہے ، قومی کمیشن برائے انسانی ترقی میں طلباء کی تعداد 2015ء میں 2 لاکھ 99 ہزار ہے ، پاکستان مین پاور انسٹیٹیوٹ نے 119 تربیتی کورسز کا اہتمام کیا اب تک 4669 افراد مستفید ہوئے ، وزارت تعلیم

اتوار 8 نومبر 2015 19:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8نومبر۔2015ء) وزارت تعلیم کے مطابق 2013ء سے 30 جون 2015ء تک ملک بھر سے اکیڈمی آف ایجوکیشنل پلاننگ اینڈ مینجمنٹ کی جانب سے تربیت یافتہ ایجوکیشن منیجر کی تعداد 1064 ہے ، قومی کمیشن برائے انسانی ترقی میں طلباء کی تعداد 2015ء میں 2 لاکھ 99 ہزار ہے ، پاکستان مین پاور انسٹیٹیوٹ نے 119 تربیتی کورسز کا اہتمام کیا جس سے موجودہ حکومت کے دور میں اب تک 4669 افراد مستفید ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

وزارت تعلیم کی دستاویز کے مطابق قومی کمیشن برائے انسانی ترقی کا یو پی ای پروگرام اپنے فیڈر سکولوں کے ذریعے مختلف شعبوں میں تعلیم تک رسائی فراہم کرنا ہے ۔ بلوچستان خیبرپختونخوااور آزاد کشمیر نے سخت علاقوں کیلئے رسائی کا معیار 20 چلنا ہے ۔ دستاویز کے مطابق وزیراعظم کے ہنر مند پاکستان پروگرام فنڈز فراہم کیے جانے والے پروگرام کے تحت ہاتھ سے کام کرنے کے ہنر میں 15000 افراد کو ہنر مند بنانا ہے ۔ دوسرے مرحلے میں اس پروگرام کے تحت 25000 زیر تربیت افراد کو ہنر سکھایا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :