الیکشن کمیشن نے لاہور شہر کی 5 یونین کونسلوں میں بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا‘ بلدیاتی الیکشن 14 نومبر کو ہوں گے

اتوار 8 نومبر 2015 19:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8نومبر۔2015ء) لاہور شہر کی 5 یونین کونسلوں میں بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ بلدیاتی الیکشن 14 نومبر کو ہوں گے۔الیکشن کمیشن نے غلط بیلٹ پیپر پرنٹ ہونے والی 5 یونین کونسلز میں الیکشن مخر کیے تھے جس کے بعد لاہور کی 5 یونین کونسلز میں بلدیاتی الیکشن اب 14 نومبر کو ہوں گے۔

(جاری ہے)

اسی حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کی زیر صدرات اجلاس الیکشن کمیشن میں منعقد ہوا جس میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

یونین کونسل 231 میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کیلئے دوبارہ الیکشن ہو گا۔ یونین کونسل 185 کے وارڈ 4 میں کونسلر کا الیکشن ہو گا۔ یونین کونسل 193 کے وارڈ 2 میں کونسلر کا الیکشن ہو گا۔ یونین کونسل 162 میں وارڈ 5 میں کونسلر کا الیکشن ہو گا۔ یونین کونسل 86 کے وارڈ 3 میں کونسلر کا الیکشن ہو گا۔