آصف زرداری کی جماعت کا بھٹو کی پیپلزپارٹی سے کوئی تعلق نہیں وہ مفاد اور اقتدار پر ستوں کا ٹولہ ہے ‘غنوی بھٹو ،موجودہ حکمران بھی قوم کو مایوسی کے سواکچھ نہیں دے سکے آج بھی ملک میں لوڈشیڈ نگ اور مہنگائی جیسے مسائل غر یبوں کو خون چوس رہے ہیں ‘تحر یک انصاف کا عام آدمی سے کوئی لینا دینا نہیں وہاں بھی سب کچھ “فرد واحد “ہر کر تا ہے ‘موجودہ صورتحال میں فاطمہ بھٹو سیاست نہیں آئیں گی‘ خصوصی گفتگو

اتوار 8 نومبر 2015 19:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8نومبر۔2015ء) پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی چیئرپرسن غنوی بھٹو نے کہا ہے کہ آصف زرداری کی جماعت کا بھٹو کی پیپلزپارٹی سے کوئی تعلق نہیں وہ مفاد اور اقتدار پر ستوں کا ٹولہ ہے ‘موجودہ حکمران بھی قوم کو مایوسی کے سواکچھ نہیں دے سکے آج بھی ملک میں لوڈشیڈ نگ اور مہنگائی جیسے مسائل غر یبوں کو خون چوس رہے ہیں ‘تحر یک انصاف کا عام آدمی سے کوئی لینا دینا نہیں وہاں بھی سب کچھ “فرد واحد “ہر کر تا ہے ‘موجودہ صورتحال میں فاطمہ بھٹو سیاست نہیں آئیں گی اس کیلئے ہمیں مناسب وقت کا انتظار ہے ۔

لاہور میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی چیئرپرسن غنوی بھٹو نے کہا ہے کہ ہمیں اقتدار کا کوئی لالچ نہیں ہم ملک اور قوم کی خدمت اور انکے مسائل کے حل کی بات کرتے ہیں مگر آصف زرداری کی پارٹی نے بھٹو شہید کے مشن اور پارٹی کا جو حال کیا ہے وہ سب کے سامنے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھٹو شہید کی اصل پارٹی صرف ہماری پارٹی ہے جو بھٹو شہید کے مشن کے مطابق چل رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت بلدیاتی انتخابات سمیت کسی بھی انتخاب کے معاملے پر انتخابات کیلئے کسی بھی جماعت کے ساتھ انتخابی اتحاد نہیں کر یگی بلکہ ہم اپنے پلیٹ فارم سے سیاسی جد وجہد جاری رکھیں گے جس میں کامیابی ہمارامقد ر ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :