پاک فوج کے سپاہی نے 3.2کلو میٹر کا فاصلہ 9منٹ 25سکینڈز میں طے کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا،آئی ایس پی آر

اتوار 8 نومبر 2015 19:40

پاک فوج کے سپاہی نے 3.2کلو میٹر کا فاصلہ 9منٹ 25سکینڈز میں طے کر کے نیا ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8نومبر۔2015ء) پاک فو ج کے سپاہی عبد القدیر نے 3.2کلو میٹر کا فاصلہ 9منٹ 25سکینڈز میں طے کر کے نیا ریکارڈ بنا دیا۔

(جاری ہے)

اتوارکو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تیسری چیف آف آرمی سٹاف پیسز چیمپین شپ میں چارنئے ریکارڈ بنائے گئے۔سپاہی صابر نے4575سٹ اپس کر کے 3310سٹ اپس کا گزشتہ ریکارڈ توڑ دیا۔ سپاہی ابرار نے 3800پش اپس لگا کر 3624پش اپس کا پچھلا ریکارڈ توڑ دیا۔

متعلقہ عنوان :