Live Updates

عمران خان نے پی ٹی آئی کارکنوں کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر بھرپور احتجاج کی دھمکی دیدی، پنجاب حکومت اور پولیس ہمارے کارکنوں کے قاتلوں کو گرفتار کرے ‘ قاتلوں کو سزا نہ دی گئی تو بھرپور احتجاج کریں گے‘عمران خان کا ٹوئٹر پر بیان

اتوار 8 نومبر 2015 18:34

عمران خان نے پی ٹی آئی کارکنوں کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر بھرپور احتجاج ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8نومبر۔2015ء) پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پی ٹی آئی کارکنوں کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر بھرپور احتجاج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت اور پولیس ہمارے کارکنوں کے قاتلوں کو گرفتار کرے ‘ قاتلوں کو سزا نہ دی گئی تو بھرپور احتجاج کریں گے۔

(جاری ہے)

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگی غنڈوں کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا کارکن بھی شہید ہو گیا،شہید کارکنان کے سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں،پنجاب حکومت اور پولیس سے مطالبہ کرتا ہوں قاتلوں کوفوری گرفتارکیاجائے۔

عمران خان نے کارکن کی ہلاکت پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان پرحکمران لیگ کے غنڈوں کاحملہ انتہائی قابل مذمت ہے،کارکنوں کے قاتلوں کوسزا نہ دی گئی توبھرپور احتجاج کرینگے۔واضح رہے کہ بلدیاتی انتخابات کے دوران پھولنگر میں حیات نامی پی ٹی آئی کارکن لیگی کارکنوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا تھا جو کہ اتوار کے روزلاہور کے جناح ہسپتال میں دم توڑگیا۔ جاں بحق کارکن کے لواحقین نے لاش گورنر ہاوٴ س کے سامنے رکھ کر کئی گھنٹے شدید احتجاج کیا اور حکومت مخالف نعرے بازی کی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات