آسٹریلوی رائل بحریہ میں حجاب پہننے والی خاتون پہلی مسلمان کپتان بن گئیں
تازہ ترین : 1

آسٹریلوی رائل بحریہ میں حجاب پہننے والی خاتون پہلی مسلمان کپتان بن گئیں

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8نومبر۔2015ء) آسٹریلیا کی شاہی بحریہ میں مسلمان خاتون کپتان کے عہدے پر فائز ہوگئیں جو آسٹریلوی رائل بحریہ کی حجاب پہنے والی پہلی مسلمان کپتان ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصری نڑاد آسٹریلوی خاتون مونا شینڈی رائل بحریہ پر ہتھیاروں کی الیکٹریکل انجینئر بھی ہیں، انھیں حال ہی میں آسٹریلوی بحریہ کی اسلامی مشیر کی حیثیت سے بھی تعینات کیا گیا ہے۔ مونا شینڈی اسلامی یونیفارم اور سر پر حجاب پہن کر بحریہ کے جنگی جہازوں پر اپنے فرائض انجام دیتی ہیں جبکہ ایک ماں کی حیثیت سے وہ گھر پر تین بچوں کی پرورش اور نگہداشت کی ذمہ داری بھی پوری کرتی ہیں۔ انہیں گزشتہ ہفتے نیوساؤ تھ ویلز بزنس نے”وومن آف دی ائیر 2015 “ کے خطاب سے نوازا ہے۔

وقت اشاعت : 08/11/2015 - 18:34:19

اپنی رائے کا اظہار کریں