بھا ر ت نے گذ شتہ تین سالوں کے دوران سیزفائر کی 997 مرتبہ خلاف ورزیاں کیں، ایل او سی کی789 اور ورکنگ باؤ نڈریز کی208دفعہ خلا ف ورزی کی، پاک فوج کے 13جوان شہید،64زخمی ہوئے ، 57پاکستانی شہری شہید ،292 زخمی ہوئے

اتوار 8 نومبر 2015 18:23

اسلا م آ با د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8نومبر۔2015ء) بھا ر ت نے گذ شتہ تین سالوں کے دوران جنگ بندی معا ہدے کی خلا ف ورزیاں کر تے ہوئے مجموعی طور پر 997دفعہ ایل او سی اور ورکنگ باؤ نڈریز کی خلا ف ورزی کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 13جوان شہید اور 64زخمی ہوئے جبکہ 57پاکستانی شہری شہید اور 292شہری زخمی ہوئے ، سرکا ری دستاویزات کے مطابق 2013میں بھار ت نے جنگ بندی معاہدے کی خلا ف ورزی کر تے ہوئے 464مرتبہ ایل او سی اور ورکنگ باؤ نڈریز کی خلا ف ورزی کی جس سے پاک فوج کے 10جوانوں سمیت 6عام شہریوں نے جام شہا دت نو ش کیا جبکہ 24فوجی جوان اور89عام شہری زخمی ہوئے ۔

(جاری ہے)

دستاویزات کے مطابق 2014میں بھار ت نے جنگ بندی معاہدے کی خلا ف ورزی کر تے ہوئے 315مرتبہ ایل او سی اور ورکنگ باؤ نڈریز کی خلا ف ورزی کی جس سے پاک فوج کے 2جوانوں سمیت 20عام شہریوں نے جام شہا دت نو ش کیا جبکہ 24فوجی جوان اور74عام شہری زخمی ہوئے ۔دستاویزات کے مطابق2015میں 9ستمبر تک بھار ت نے جنگ بندی معاہدے کی خلا ف ورزی کر تے ہوئے218مرتبہ ایل او سی اور ورکنگ باؤ نڈریز کی خلا ف ورزی کی جس سے پاک فوج کے ایک جوان سمیت 34عام شہریوں نے جام شہا دت نو ش کیا جبکہ 16فوجی جوان اور129عام شہری زخمی ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :