مسلم لیگ (ن)کاجیکب آباد میں دھاندلی کے ثبوت کل الیکشن کمیشن کو فراہم کرنے کا اعلان
پیپلزپارٹی نے سندھ میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں ریکارڈ دھاندلی کی ہے،اسلم ابڑوسیکرٹری اطلاعات ن لیگ سندھ
اتوار 8 نومبر 2015 17:47
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 نومبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ( ن)سندھ کے سیکرٹری اطلاعات محمداسلم ابڑونے کہاہے کہ پیپلزپارٹی نے سندھ میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں ریکارڈ دھاندلی کی ہے،جیکب آباد میں دھاندلی کے ثبوت (پیر)الیکشن کمیشن کو فراہم کردیئے جائیں گے۔مسلم لیگ میڈیاسیل سے جاری بیان میں انہوں نے مطالبہ کیاکہ پہلے مرحلے میں جہاں جہاں بھی دھاندلی ہوئی ہے الیکشن کمیشن وہاں نوٹس لے اور عدلیہ کی نگرانی میں دوبارہ انتخابات کرائے انہوں نے کہا کہ جیکب آباد میں12000ایسے خواتین کے شناختی کارڈزملے ہیں، جن پرتاریخ پیدائش ایک مہینے کی ہے جبکہ ان پرمستقل پتہ بھی درج نہیں ہے۔
۔اسلم ابڑو نے پہلے مرحلے کے انتخابات میں ڈپٹی کمشنرزنے بھی دھاندلی میں بھرپورکرداراداکیا ہے ۔(جاری ہے)
جبکب آباد میں ڈپٹی کمشنر نے پرپولنگ اسٹیشنزپر 300،300 بیلٹ پیپرز ٹھپے لگا کر تقسیم کئیے جس کے ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں جبکہ انتخابی نتائج کے موقع پر بھی ہمارے پولنگ ایجنٹوں کو پولنگ بوتھوں سے باہر نکال دیاگیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کی صبح الیکشن کا عملہ اور پولنگ اسٹیشن بھی تبدیل کردیئے گئے جبکہ انتخابی سامان بھی الیکشن کمیشن کے عملے کو دینے کے بجائے رکن قومی اسمبلی اعجاز جھکرانی کے حوالے کیا گیا۔
انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی دوسرے اور تیسرے مرحلے کے الیکشن کو بھی ہائی جیک کرنا چاہتی ہے الیکشن کمیشن اسے ہائی جیک ہونے سے بچائے اور اپنا کردار ادا کرے۔انھوں نے میڈیاکو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ میڈیانے پہلے مرحلے کے انتخابات میں وزیر اعلی سندھ کے خاندان کے افرادکو ٹھپے لگاتے دکھایا۔انہوں نے کہاکہ ہفتہ کو الیکشن کمیشن آفس کے باہر مسلم لیگ(ن) کی جانب سے دیئے گئے دھرنے کے موقع پر کچھ ثبوت ہم نے الیکشن کمیشن کو جمع کرائے ہیں مکمل ثبوت پیرکو فراہم کردیئے جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
-
پا کستا ن کے تیسرے بڑے شہر فیصل آبا د میں ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاگوادر میں معصوم مزدورں کے قتل پر افسوس کا اظہار
-
ساہیوال،شور روم مالک کا اغوا جعلی پولیس افسر نے بھتہ لے کر چھوڑ دیا،مقدمہ درج ،تین گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.