ریلوے کا کوٹری تا اٹک سٹی مین لائن کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ ،عملی اقدامات شروع کر دئیے گئے

اتوار 8 نومبر 2015 17:44

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 نومبر۔2015ء) پاکستان ریلوے نے 1254کلو میٹر کی کوٹری تا اٹک سٹی کی موجودہ مین لائن IIکی اپ گریڈیشن کا فیصلہ کرتے ہوئے عملی اقدامات شروع کر دئیے ،فزیبلٹی سٹڈی کیلئے ملکی و غیر ملکی کنسلٹنٹس سے پیشکشیں طلب کر لی گئیں۔

(جاری ہے)

ریلوے کی طرف سے کہا گیا ہے کہ خواہشمند ملکی و غیر ملکی معروف کنسلٹنگ فرمز ، کنسورشیم یا جوائنٹ ونچرز بالخصوص ریلوے سیکٹر میں فزیبلٹی سٹڈی کا تجربہ رکھنے والی فرمز اس منصوبہ کے ٹینڈر میں حصہ لینے کی اہل ہیں ۔

ٹیکنکل اور فنانس پروپوزشل کے لئے تجاویز الگ الگ طلب کی گئی ہیں اور24نومبر کو ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پروپوزل کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں کنسلٹنٹس کی شرکت ضروری ہے ۔ کنسلٹنٹس منظور شدہ فارمیٹ کے تحت ٹیکنیکل و فنانشل پروپوزل 10دسمبر تک جمع کر انے کے پابند ہوں گے اور ٹیکنیکل پروپوزل اسی روز ٹینڈرز دہندگان کی موجودگی میں کھولی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :