جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری میں مدد ، جلسے جلوسوں اور اجتماعات کی فضائی نگرانی کیلئے دو ہیلی کاپٹرز خریدنے کا فیصلہ

اتوار 8 نومبر 2015 17:44

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 نومبر۔2015ء) پنجاب حکومت نے جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری میں مدد ، جلسے جلوسوں اور اجتماعات کی فضائی نگرانی کیلئے دو ہیلی کاپٹرز خریدنے کا فیصلہ کر لیا ، کمیٹی نے ہیلی کاپٹرز کی خریداری کے لئے کوٹیشنز بھی طلب کر لیں۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ لاہور پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری میں مدد اور اجتماعات کی فضائی نگرانی کے لئے ڈرون کے بعد ہیلی کاپٹرز کا منصوبہ پیش کر دیا ہے ۔

اس سلسلہ میں چیف سیکرٹری پنجاب، ہوم سیکرٹری اور آئی جی پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی تھی جس نے اجلا س طلب کر کے اس حوالے سے جائزہ بھی لیا جس کے بعد حکومت کی طرف سے اسکی منظوری بھی دیدی گئی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹرز کی خریداری کے لئے کوٹیشنز بھی طلب کر لی گئی ہیں۔ ہیلی کاپٹرز میں جدید آلات اور اندھیرے میں دیکھنے والے کیمرے بھی نصب ہوں گے۔