”شہبازشریف کے غیر معمولی کام کا اعتراف چین اورترکی میں بھی کیا جاتا ہے“

اتوار 8 نومبر 2015 17:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 نومبر۔2015ء ) ”وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی انتھک محنت اورمنصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی غیر معمولی صلاحیتوں کا اعتراف چین اورترکی میں بھی کیا جاتا ہے ۔چین اورترکی کی قیادت وزیراعلیٰ شہباز شریف کوانتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔شہبازشریف جتنے پاکستان میں مقبول ہیں اتنے ہی چین اورترکی کے عوام میں ہر دلعزیز ہیں “۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ شہبازشریف سے چین اورترکی کے سرمایہ کاروں کے وفود نے کیا،جنہوں نے ان سے الگ الگ ملاقات کی۔چین اورترکی کے وفود نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کو پنجاب میں کامیاب سرمایہ کاری کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد دی اورکہا کہ 150معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بہت بڑی کامیابی ہے اوربلاشبہ یہ وزیراعلیٰ شہبازشریف کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہارہے جنہوں نے پنجاب کو سرمایہ کاری کامحفوظ مرکز بنایا ہے۔

(جاری ہے)

وفود نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کی سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف نے صوبے میں بہترین اورساز گار ماحول فراہم کیا ہے ،یہی وجہ ہے کہ ہم صوبہ پنجاب میں سرمایہ کاری کررہے ہیں۔وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والے وفود میں چین کی ہیواننگ شین ڈونگ پاور کمپنی کے نائب صدرلیوجیائی(Mr.Liu Jie)،توانائی کے شعبہ کی چینی کمپنی ،چین کی توانائی سیکٹر کی معروف کمپنی زونرجی کے صدر یویانگ، ترکی کے معروف سرمایہ کار گروپ کے چےئرمین عبدالقادر توران اور ترکی کے بین الاقوامی ادارے البراک گروپ آف کمپنیز کے چےئرمین احمت البراک شامل تھے ۔

متعلقہ عنوان :