وزیراعلیٰ شہبازشریف سے چین کی توانائی سیکٹر کی معروف کمپنی زونرجی کے صدر یویانگ کی ملاقات

قائداعظم سولر پارک بہاولپور میں چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے تحت لگائے جانیوالے سولر منصوبے پر پیش رفت پر بات چیت سولر کے ساتھ گیس اور کوئلے سے بھی بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر کام جار ی ہے‘شہبازشریف وزیراعلی شہبازشریف کی انتھک محنت اورلگن کے معترف ہے‘صدر یویانگ

اتوار 8 نومبر 2015 17:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 نومبر۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف سے یہاں چین کی توانائی سیکٹر کی معروف کمپنی زونرجی کے صدر یویانگ نے ملاقات کی۔ملاقات میں قائداعظم سولر پارک بہاولپور میں چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے تحت لگائے جانیوالے سولر منصوبے پر پیش رفت پر بات چیت ہوئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں سی پیک کے منصوبوں پر تیزر فتاری سے عملدر آمد ہورہا ہے ۔

توانائی منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل ہمارا مشن ہے ۔

(جاری ہے)

سولر کے ساتھ گیس اور کوئلے سے بھی بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر کام جار ی ہے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی منصوبوں کے مکمل ہونے سے عوام کو سستی بجلی مہیا ہو گی۔سی پیک کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کریں گے۔صدریویانگ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف کی انتھک محنت اورعزم کے معترف ہے ۔چین کی قیادت اورعوام بھی آپ سے بے پناہ لگاوٴ رکھتے ہیں اورچین میں وزیراعلیٰ شہبازشریف کو انتہائی عزت و احترام سے دیکھا جاتا ہے ۔چینی کمپنی کے صدر نے وزیراعلیٰ شہبازشریف اوران کی ٹیم کو کامیاب سرمایہ کاری کانفرنس پر مبارکباد دی۔