ہنگو،کچ بانڈہ کے مقام پر مسافر گاڑی گہری کھائی میں گر گئی ،50سالہ خاتون جاں بحق ،15افراد زخمی

اتوار 8 نومبر 2015 17:38

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔8 نومبر۔2015ء ) ہنگو کے علاقہ کچ بانڈہ کے مقام پر مسافر گاڑی گہری کھائی میں گر گئی ،50سالہ خاتون جان بحق 15افراد زخمی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہنگو پولیس نے صحافیوں کو بتایا کہ اتوار کے روز ہنگو کے علاقہ کچ بانڈہ کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث مسافرپک اپ گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹ کر گہرے کھائی میں جا گری ۔جس کے نتیجے میں پچاس سالہ خاتون زوجہ خان مومین سکنہ شیخان اورکزئی ایجنسی جان بحق ہو گئی جبکہ پک اپ میں سوارڈرائیورسمیت 15مسافر شدید زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق گاڑی ہنگو سے اورکزئی ایجنسی شیخان جا رہی تھی ۔زخمیو ں کوڈسٹرکٹ ہسپتال ہنگو منتقل کر دیا گیا ہے۔ہسپتال زرائع کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہے۔