ڈیرہ اسما عیل خان،مسلح افراد نے ممتاز سماجی شخصیت معین الدین گنڈہ پورایڈوکیٹ ..
تازہ ترین : 1

ڈیرہ اسما عیل خان،مسلح افراد نے ممتاز سماجی شخصیت معین الدین گنڈہ پورایڈوکیٹ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

ڈیرہ اسما عیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8 نومبر۔2015ء)تحصیل کلاچی کے علاقہ روڑی میں نامعلوم مسلح افراد نے علاقہ کی ممتاز سماجی شخصیت معین الدین گنڈہ پورایڈوکیٹ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے پسماندہ ترین گاؤں میں تعلیم کے فروغ کیلئے کوشاں55سالہ معین الدین گنڈہ پور گزشتہ شام اپنے حجرے میں موجود تھے کہ نامعلوم مسلح نقاب پوش ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

تھانہ کلاچی میں معین الدین گنڈہ پور کے بھائی شکرالدین نے نامعلوم مسلح افراد کیخلاف 302ppcکے تحت مقدمہ درج کرالیا۔ مقتول کے اہلخانہ کے مطابق انکی کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل مقتول کے بیٹے کو اغوا کیا گیا تھا ۔ مقتول معین الدین علاقہ میں یتیم بچوں کی تعلیم کیلئے انتہائی سرگرم تھے اور 55سال کی عمر میں وکالت کی ڈگری حاصل کرکے ڈیرہ اسماعیل خان کی تاریخ میں معمر ترین وکالت کے طالبعلم ہونیکا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 08/11/2015 - 17:35:45

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں