کوئٹہ ‘گیس لیک کے باعث دم گھٹنے سے 2 افراد جاں بحق

اتوار 8 نومبر 2015 17:23

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 نومبر۔2015ء) کوئٹہ میں لیبر کالونی کے ایک گھر کے کمرے میں گیس بھرجانے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لیبر کالونی کے ایک گھر میں اہلِ خانہ سورہے تھے کہ گیس کا پائپ نکل گیا جس سے کمرے میں گیس بھرنے کے باعث دم گھٹنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اہلِ محلہ نے دوپہر کے وقت گھر سے آنے والی گیس کی بو محسوس کرکے پولیس کو اطلاع کی۔ پولیس نے دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوکر تلاشی لی تو ایک کمرے سے 2 لاشیں برآمد ہوئیں جن کی موت گیس لیکج کے باعث دم گھنٹے سے ہوئی تھی۔ پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر سردخانے منتقل کردیا ہے۔