ایم کیو ایم ایک جمہوری پارلیمانی جماعت ہے ‘5 دسمبر کو علیحدہ صوبے کی تحریک شروع کریں گے‘ استعفے دے کر عزت سے پارلیمان سے باہر آئے‘استعفے واپس لینے پرڈیسک بجا کر کھڑے ہو کر استقبال کیا گیا‘بلدیاتی انتخابات میں متحدہ کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے

ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کابلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں منعقدہ جلسہ سے خطاب

اتوار 8 نومبر 2015 17:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔8 نومبر۔2015ء) ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم ایک جمہوری پارلیمانی جماعت ہے ‘5 دسمبر کو علیحدہ صوبے کی تحریک شروع کریں گے‘ استعفے دے کر عزت سے پارلیمان سے باہر آئے‘استعفے واپس لینے پرڈیسک بجا کر کھڑے ہو کر استقبال کیا گیا‘بلدیاتی انتخابات میں متحدہ کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے ۔

(جاری ہے)

وہ اتوار کو کراچی میں بزنس روڈ پر بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ ایم کیو ایم بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی، صر ف کراچی نہیں، حیدرآباد خیر پور اور نواب شاہ میں بھی ایم کیو ایم کا میئر کامیاب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 5 دسمبر کو علیحدہ صوبے کی تحریک شروع کریں گے، استعفے دے کر عزت کے ساتھ پارلیمان سے باہر آئے، استعفے واپس لینے گئے تو ڈیسک بجا کر کھڑے ہو کر استقبال کیا گیا۔

ایم کیو ایم ایک جمہوری پارلیمانی جماعت ہے ‘5 دسمبر کو علیحدہ صوبے کی ..